Thursday, March 28, 2024
ہومتازہ ترینملکہ الزبتھ کی آخری رسومات، شہباز، جوبائیڈن سمیت دیگر سربراہان کی شرکت

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات، شہباز، جوبائیڈن سمیت دیگر سربراہان کی شرکت

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات شروع ہو چکی ہیں، پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 02:30 پر ملکہ کے تابوت کو کوئن کمپنی کے جوانوں کا گروپ نیوی گن کیرج لے کر گیا، سہ پہر 2:52 پر ملکہ کے تابوت کو ویسٹ منسٹر ہال کے مغربی گیٹ پر لایا گیا، ملکہ الزبتھ دوم کی آخری سومات کی سروس سہ پہر 3 بجے شروع ہوئی۔
شام 4 بجے برطانوی قومی ترانے کے ساتھ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی سروس اختتام پذیر ہوئی، شام سوا 4 بجے ملکہ کی میت کا جلوس ویلنگٹن آرچ پہنچا۔
رات ساڑھے 11 بجے ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین کی رسم ہو گی، ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے پہلو میں ونڈسر قلعہ میں کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور 500 سے زائد عالمی رہنما ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
امریکی صدر جوبائیڈن بھی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں جبکہ شمالی کوریا، ایران اور روس کے سربراہان کو دعوت نہیں دی گئی۔