Friday, April 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزقائد اعظم یونیورسٹی میں تصادم کا معاملہ ،انتظامیہ کابڑا فیصلہ

قائد اعظم یونیورسٹی میں تصادم کا معاملہ ،انتظامیہ کابڑا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز)قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے معاملے پر انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے79 طلبا کو جامعہ سے نکال دیا۔
گزشتہ ہفتے قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد جامعہ کوتاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نیجھگڑے میں ملوث 79 طلبا کو یونیورسٹی سے نکالتے ہوئے ان کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔
رجسٹرارقائد اعظم یونیورسٹی کے مطابق یہ کارروائی قانون کو ہاتھ میں لینے، تعلیمی سرگرمیاں متاثرکیے جانے اور نظم وضبط کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔
اس سے قبل یونیورسٹی میں جھگڑے کے معاملے پر 60 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں حالیہ لڑائی جھگڑے، کارسرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ، طالبات کو ہراساں کرنے، اقدام قتل، زبردستی راستہ روکنے اور مسلح حملہ آور ہونے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
ایف آئی آرکے مطابق حال ہی میں ہونے والے جھگڑے کے بعد یونیورسٹی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، طلبہ کی جانب سے خواتین طالبات کے ہاسٹل میں داخلیاورہراسانی رپورٹ ہوئی۔
وفاقی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منگل 28 فروری کی شب کارروائی کرتے ہوئے متعدد طلبہ کوگرفتارکیا تھا۔