Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانچھٹیاں ختم: پنجاب میں تعلیمی ادارے کھل گئے

چھٹیاں ختم: پنجاب میں تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور،پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے طویل کورونا اور موسم گرما چھٹیوں بعد کھل گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد پیر کے روزسے سخت کورونا ایس او پی انتظامات کے ساتھ دوبارہ کھل گئیں۔کورونا ایس او پیز کے تحت 50فیصد طلبہ ایک دن جبکہ 50فیصد طلبہ دوسرے روز تعلیمی اداروں میں آئیں گے، کلاس رومز میں طلبہ طالبات پر ایک دوسرے سے کھانے پینے کی اشیا، کتابیں اور کاپیوں سمیت دیگر سامان کے تبادلے اور ہاتھ ملانے کی بھی پابندی ہوگی، ایک بنچ پر ایک طالب علم بیٹھے گا، جب کہ اساتذہ اور دیگر عملے کو 100 حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے قبل طلبہ و طالبات اور عملے کا درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، جنہیں بخار، نزلہ اور کھانسی کی شکایت تھی انہیں واپس بھیج دیا گیا، اس کے علاوہ بغیر ماسک کسی طالب علم کو بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی آج سے ہو رہا ہے، سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم رائج کر دیا گیا ہے۔