Thursday, April 18, 2024
ہومپاکستانپنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ،گریڈ 19سے 21کے 15افسران کے تبادلے

پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ،گریڈ 19سے 21کے 15افسران کے تبادلے

لاہو،پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ،گریڈ 19سے 21کے 15افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کنور شا ہ رخ کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس تعینات کر دیا گیا ہے ، نعیم احمد شیخ کو ایڈیشنل آئی جی لیگل تعینات کر دیا گیا ہے ،ڈاکٹر معین مسعود کو آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا، ڈی آئی جی مانیٹرنگ انویسٹیگیشن شارق جمال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، شارق کمال صدیقی کو ڈی آئی جی انویسٹیگیشن مانیٹرنگ تعینات کر دیا، صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کا اضافی چارج دے دیا گیا، مرزا فاران بیگ کو آر پی او شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا،جاوید اکبر ریاض کو آر پی او ملتان تعینات کر دیا گیا ہے ،کیپٹن ر سہیل چودھری کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کر دیا گیا،سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون تعینات کر دیا گیا ہے ، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن و ٹرانسپورٹ سید محمد امین بخاری کو ڈی آئی جی ایلیٹ پولیس فورس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ،ڈی آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب شاہد جاوید کو عہدے سے ہٹا کر سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ،ڈی آئی جی پولیٹکل اسپیشل برانچ خرم شہزاد حیدر کو سی پی او ملتان تعینات کر دیا گیا ہے ،جہانذیب نذیر خان کو ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایڈمن اسپیشل برانچ سے ہٹا کر ڈی آئی جی پولیٹکل اسپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا ہے ،محبوب راشد کو ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن لاہور کو ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔