Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانپنجاب میں پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں تعلیمی نصاب رائج

پنجاب میں پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں تعلیمی نصاب رائج

لاہور،پنجاب میں یکساں تعلیمی نصاب نافذ العمل ہوگیا۔ صوبے کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکول آج (پیر)سے وہی سلیبس پڑھائیں گے جو حکومت سے منظور شدہ ہے۔ یکساں نصاب پہلی سے پانچویں جماعت تک ہو گا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکشین کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت کے لیے صوبہ بھر میں ایک ہی سلیبیس رائج ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سال 2018 میں حکومت سنبھالنے کے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یکساں تعلیمی نصاب رائج کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا اب 2اگست 2021 سے پنجاب کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں یکساں نصاب لاگو کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا میں بھی حکومت یہ عمل مکمل کر چکی ہے۔ البتہ سندھ اور بلوچستان میں عمل درآمد ہونا ابھی باقی ہے۔