Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانپنجاب بیورکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، متعدد ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

پنجاب بیورکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، متعدد ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

لاہور، پنجاب بیورکریسی میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، متعدد ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی سرگودھا نائلہ باقر کو او ایس ڈی بنا دیا گیاجبکہ ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر کو ڈی سی سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے ،ڈی سی رحیم یارخان خرم شہزاد کو او ایس ڈی بنادیاگیا ہے ،نعمان یوسف کو ڈی سی رحیم یارخان تعینات کردیاگیا،امجدشعیب خان ترین کو ڈی سی مظفرگڑھ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ،ڈی سی بھکر سید موسی رضا کو ڈی سی مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیاہے ،حامد محمود ملہی کو ڈی سی بھکر تعینات کردیاگیاہے ،ڈی سی لودھراں عمران قریشی کواو ایس ڈی بنادیاگیاہے ،شعیب علی کوڈی سی لودھراں تعینات کردیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شفقت اللہ مشتاق کوڈی سی بہاولنگر سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ،محمد وسیم کوڈی سی بہاولنگر تعینات کر دیا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس میانوالی محمداعجاز جوئیہ کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہورتعینات کر دیا گیا ہے ،عابد حسین کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوبہاولنگرسے او ایس ڈی بنادیاگیا ہے ،ظہیر عباس چٹھہ کواے ڈی سی آربہاولنگرلگادیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔