15

پی ٹی وی کارپوریشن الیکشنز ،سینٹرل ایمپلائز مشعل کی بھاری اکثریت سے کامیابی

اسلام آباد ، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں نئی سی بی اے کے انتخاب میں پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز (مشعل)نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔
سی بی اے کے انتخابات میں تین یونینز نے حصہ لیا ۔ مشعل یونین کے علاوہ دوسری دو یونینز میں پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز (پھول)یونین اور اتحاد اینڈ ورکرز (چاند تارا) یونین شامل تھیں ۔ریفرنڈم میں پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد مشعل یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری فاروق احمد نے کہا کہ وہ ملازمین کے اندر پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ مشعل یونین کے منشور پر عمل درآمد کروا کر ملازمین کی زندگیوں میں مزید آسانیاں لانے کی کوشش کریں گے۔چوہدری فاروق احمد نے کہا کہ وہ اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ادارے کی بقا اور ملازمین کی فلاح کے لیے کام کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں