18

تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے روڈ میپ بنا لیا

لاہور(آئی پی ایس )پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے چیلنج کے پیش نظر تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لئے روڑ میپ تیار کر لیا ۔تحریک انصاف کی قیادت نے صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کنونشز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ساتھ ساتھ ہی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزرا کو بھی حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹاسک سونپ دیئے گئے۔ پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو فعال بنایاجائے گا، پارٹی ارکان اسمبلی، وزرا اور پارٹی عہدیداروں کو مضبوط امیدروں کی تلاش کا بھی ٹاسک دیدیا گیا۔پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے میدان میں بھرپور انداز سے جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں