Tuesday, April 16, 2024
ہوماوورسیزوزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب، پی ٹی آئی ، اوورسیز پاکستانیوں کا اقوام متحدہ کے باہر احتجاج

وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب، پی ٹی آئی ، اوورسیز پاکستانیوں کا اقوام متحدہ کے باہر احتجاج

نیویارک (قرآت منیر )وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر پی ٹی آئی اور اوورسیز پاکستانیوں کا اقوام متحدہ کے باہر احتجاج ،احتجاج میں مختلف ریاستوں سے آئے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت، مظاہرین نے امپورٹڈ حکومت نامنظور، وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر پی ٹی آئی اور اوورسیز پاکستانیوں نے اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی ۔
مظاہرین نے رجیم چینج کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت گرانے اور امپورٹڈ حکومت مسلط کرنے کیخلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے پر بھی شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے کہا کہ پاکستان میں سازش کے ذریعے مسلط کی جانے والی حکومت منظور نہیں ، عمران خان ہی اوورسیز پاکستانیوں کے وزیراعظم ہیں اور رہیں گے،پاکستان میں فوری طور پر صاف و شفاف انتخابات کا اعلان کیا جائے ، صرف عمران خان ہی ملک کو معاشی مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف نیویارک کے صدر امجد نواز و دیگر نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے اوور سیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیناہے،آزاد میڈیا کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے ،امپورٹڈ حکمرانوں نے لوٹ مار سے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے