Thursday, April 25, 2024
ہوماسلام آبادپراپرٹی ریٹس بڑھائے جانے کیخلاف رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

پراپرٹی ریٹس بڑھائے جانے کیخلاف رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد،ایف بی آر کی طر ف سے پراپرٹی کی ویلیو ایڈیشن اور ریٹس بڑھائے جانے کیخلاف رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن، پاکستان برکی فیڈریشن آف رئیلٹرز، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف پریس کلب کے باہر احتجاج ، مظاہرین نے حکومت اور ایف بی آر کے نئے پراپرٹی ریٹس کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے واپس لینے اور ایسویسی ایشن سے مشاورت کے ساتھ ریٹس کے تعین کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایف بی آر کی طر ف سے پراپرٹی کی ویلیو ایڈیشن اور ریٹس بڑھائے جانے کیخلاف رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن، پاکستان برکی فیڈریشن آف رئیلٹرز، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت اور ایف بی آر کے نئے پراپرٹی ریٹس کو مسترد کرتے ہوئے واپس لینے اور ایسویسی ایشن سے مشاورت کے ساتھ نئے ریٹس کے تعین کا مطالبہ کر دیا ۔پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن اسلام آبادچوہدری عبدالرئوف اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ ایف بی آر کی طرف سے رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کو آن بورڈ لئے بغیر پراپرٹی کی ویلیو ایڈیشن اور ریٹس بڑھائے گئے ہیں ،جو ریٹس طے کئے گئے ہیں وہ غیر قانونی ہیں اور کہیں بھی مارکیٹ سے مطابقت نہیں رکھتے ،حکومت فوری طور پر ریٹس کو ختم کرے اور مشاورت کے ساتھ منصفانہ ریٹس طے کئے جائیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔