Friday, March 29, 2024
ہومپنجابپہلے روڈ پھر ووٹ، عوام سراپا احتجاج

پہلے روڈ پھر ووٹ، عوام سراپا احتجاج

سیالکوٹ(آفتاب بھٹی سے ) چیراڑ گاوں سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے اٹھارہ کلومیٹر کی دوری پر واقع چیراڑ گاں سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے

سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ چیراڑ روڈ آج سے تقریبا 35 سال پہلیایک ججی نامی خاتون نے بنوایا تھا اس کے بعد آج تک کسی نے کوشش ہی نہیں کی فردوس عاشق اعوان سمیت موجودہ ایم این ارمغان سبحانی نے بھی کبھی کوشش نہیں کی عوام ٹیکس اس لیے ادا کرتے ہیں کہ ان کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جائے روز نامہ سب نیوز کی وساطت سے ہم وزیراعظم پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر فوری ایکشن لیا جایاور چیراڑ روڈ بنانے کا حکم دیا جاے تاکہ تقریبا 200سے زائد دیہات سڑک جیسے بنیادی حق سے مستفید ہوسکیں