Thursday, March 28, 2024
ہومUncategorizedپرنس ہیری دادا کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

پرنس ہیری دادا کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

لندن،برطانوی شہزادہ پرنس ہیری دادا پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کے ہمراہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل اور بچے نہیں تھے۔ وہ امریکا سے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے۔ پرنس ہیری لاس اینجلس سے لندن پہنچنے کے بعد ابھی قرنطینہ میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق میگھن مارکل بھی ہیری کے ساتھ آنا چاہتی تھیں تاہم حاملہ ہونے کی وجہ سے ان کے ڈاکٹرز نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ 9 اپریل کو ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ 99سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ پرنس فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو ادا ہونگی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد گزشتہ سال پرنس ہیری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا مقیم ہوگئے تھے۔