imran khan and governor balochistan 11

وزیرِ اعظم سے گورنر بلوچستان کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

اسلام آباد، وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی ۔اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے بلوچستان میں امن و امان کی صوتحال میں مزید بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج پیش کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان بلوچ کسانوں کی معاونت کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں زراعت کی ترقی یقینی بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں