13

پاکستان کا افغان صورتحال میں مثبت کردار کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان کی موجودہ صورت حال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان مخالف مہم پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان مخالف مہم کی کائونٹر حکمت عملی طے کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا افغان صورتحال میں مثبت کردار کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات اور خارجہ کو ہدایات دیں۔زرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عالمی میڈیا میں پاکستانی بیانیہ کی بہتر ترویج کی جائے۔وزیراعظم کو عالمی میڈیا میں پاکستان کے حق اور مخالفت میں چھپنے والے آرٹیکلز کی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔وزیر خارجہ دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے راوبط اور ملاقاتوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سینئیر وفاقی وزرا کا اجلاس بھی ہوا ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی ایشوز،خارجہ امور ، داخلی سیکیورٹی سمیت قومی امور پر مشاورت کی گئی ہے۔اس اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری شریک ہوئے ہیںاجلاس میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری،معاون خصوصی معید یوسف کی شریک ہوئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود نے دورہ امریکہ سمیت مختلف ممالک کے دوروں کی رپورٹ پیش کی ۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک سے دوروں کا اچھا ریسپانس آیا۔وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا امور سے متعلق بریفنگ دی ۔ معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سلامتی افغانستان سے متعلق امور پر بات کی،وزیر داخلہ نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ افغان عوام کی امنگوں کے مطابق نمائندہ حکومت قائم ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں