Friday, March 29, 2024
ہومدنیاچینی صدر تحفظ ماحولیات کے حوالے سے پر عزم

چینی صدر تحفظ ماحولیات کے حوالے سے پر عزم

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) رواں سال عوامی جمہوریہ چین کی اقوام متحدہ میں قانونی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ منا ئی جا رہی ہے ہے۔ ایک رپورٹ کے مطا بق گزشتہ 50 سالوں میں چین نے عالمی برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں تیزی سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وبائی صورتحال میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ ہمیشہ لوگوں کی زندگیوں اور صحت کو اولین ترجیح دی جائے۔ عالمی صحت عامہ کے حوالے سے اچانک رونما ہونے والے بحران اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث بنی نوع انسان کو درپیش چیلنجز سنگین اور طویل مدتی ہیں۔ شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پیرس معاہدہ عالمی سطح پر سبز اور کم کاربن منتقلی کی عمومی سمت کی نمائندگی کرتا ہے ، کرہ ارض کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ اقدامات کی ضرورت ہےاور تمام ممالک کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ چینی صدر واضح کر چکے ہیں کہ چین 2030 تک کاربن پیک اور 2060 تک کاربن نیوٹرل کے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرے گا ، اُن کے خیال میں موسمیاتی تبدیلی انسانی بقا اور ترقی کے لیے شدید چیلنجز لا رہی ہے لہذا انسانیت اور فطرت کے مابین ہم آہنگ معاشرہ تشکیل دینا چاہیے۔
دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے طور پر تاریخی اعتبار سے انتہائی قلیل مدت میں کاربن نیو ٹرل کا حصول یقیناً انتہائی مشکل ہے لیکن چینی صدر اس حوالے سے پر عزم ہیں ، چین اس حوالے سے ایک ایکشن پلان بنا رہا ہے اور ہدف کے حصول کے لیے مخصوص اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔