Friday, March 29, 2024
ہومدنیاچین کا چائنا انٹرنیشنل پائیدار ٹرانسپورٹ انوویشن اینڈ نالج سنٹر قائم کر نے کا اعلان

چین کا چائنا انٹرنیشنل پائیدار ٹرانسپورٹ انوویشن اینڈ نالج سنٹر قائم کر نے کا اعلان

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی دوسری عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایک کلیدی تقریر کی ، جس میں “کھلے پن اور رابطوں کو فروغ دینے” ، “مشترکہ ترقی پر اصرار کرنے” سمیت پانچ نکاتی تجاویز پیش کی گئیں اور عملی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔
اس کانفرنس میں ، صدر شی نے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا جس کے مطا بق چین، چائنا انٹرنیشنل پائیدار ٹرانسپورٹ انوویشن اینڈ نالج سنٹر قائم کرے گا۔ چین میں ڈنمارک کے سفیر تھامس مولرکا خیال ہے کہ یہ چین اور عالمی برادری کی ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے تاکہ مشترکہ طور پر عالمی نقل و حمل کی ترقی کو فروغ دیا جائے اور پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد میں مدد کی جائے۔
مواصلات لوگوں کے دلوں کو منسلک کرتی ہے اور بہتر زندگی کی طرف لےجاتی ہے۔ یہ پیش گوئی ہے کہ “چائنا پلان” ٹرانسپورٹ کو معاشی تبادلے اور تہذیب کے مابین رابطے کاپل بنائےگا ، اور پائیدار عالمی ترقی کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے چین کا کردار ادا کرےگا۔