Thursday, March 28, 2024
ہومبریکنگ نیوزصدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاس کی بجلی منقطع

صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاس کی بجلی منقطع

کراچی: کے الیکٹرک نے اسٹیٹ گیسٹ ہاس کی بجلی منقطع کردی۔ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاس کی بجلی منقطع کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاس کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاس پر 26 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ کے الیکٹرک مستقل بنیادوں پر تمام اداروں سے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے رابطے میں رہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بجلی منقطع کرنے سے قبل بذریعہ نوٹس ادائیگی کی یاد دہانی کروائی گئی تھی، تاہم جواب موصول نہیں ہوا۔ بلوں کی بروقت ادائیگی بجلی کی مستقل فراہمی کا اہم جز ہے، عدم ادائیگی کی بنیاد پر شہر بھر میں روزانہ 5 ہزار سے زائد کنکشنز منقطع کیے جاتے ہیں۔