13

ای سی او پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد میں ڈاک کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد ، ای سی او پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد میں ڈاک کا عالمی دن منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ دن یونیورسل پوسٹل یونین کے اٹھارہ سو چوہتر کے قیام کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔اس دن کی مناسبت سے پوسٹل سٹاف اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری محمد شکور نے پوسٹل کالج میں پرچم کشائی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری محمد شکور نے کہا کہ پوسٹ کی عالمی وبا کورونا کے دوران دی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں، پوسٹل عملے نے تمام پینشنرز کو گھر بیٹھے پینشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا،ڈی جی یو پی یو نے بھی پوسٹل عملے کی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں