Thursday, June 20, 2024
ہومپاکستانحکومت کا 29مارچ سے پانچ روزہ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 29مارچ سے پانچ روزہ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ 29مارچ سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے،پانچ سال تک کے چار کروڑ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دی جائے گی،فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر مہم کو کامیاب بنائیں گے، مہم میں دو لاکھ پچاسی ہزار فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائی جائے گی، مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا،کورونا وبا کے باوجود صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،تمام پاکستانی قومی فریضہ سمجھتے ہوئے مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔کوارڈینیٹر قومی ایمرجنسی آ پریشنز سنٹراسلام آباد ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ گذشتہ چھ مہینوں میں ہونے والی کامیاب مہمات کے نتائج دیکھ رہے ہیں،کامیاب مہمات سے بڑی حد تک کیسزاور وائرس میں کمی آئی ہے،فرنٹ لائن ورکرز بہترین کارکردگی سے مہم میں مطلوبہ ہدف حاصل کریں گے،والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ضرور ویکسین دیں،بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ویکسین پلانا لازمی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔