Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانملک میں 2کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے مہم کا آغاز کل سے ہوگا

ملک میں 2کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے مہم کا آغاز کل سے ہوگا

اسلام آباد (سب نیوز) ملک میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو رہی ہے، دو مراحل کے دوران اس مہم میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم 2 مرحلوں میں منعقد کی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 13اضلاع شامل ہیں، سندھ کے 16اضلاع اوراسلام آباد میں مہم ہوگی۔

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مہم کا دوسرا مرحلہ 3 سے7 اپریل تک ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بلوچستان کے 12 اضلاع، کے پی کے 26 اضلاع میں مہم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے معذورہونے سے بچانا ہمارا مذہبی، اخلاقی فریضہ ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو مہم میں حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔