24

تھانہ آئی نائن اور بنی گالہ میں قتل کا معاملہ ،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،15 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا

اسلام آباد، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور بنی گالہ میں قتل کا معاملہ ،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز کی نگرانی میں کارروائیاں، قتل کے دونوں مقدمات میں 15 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رات گئے تک ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا عمل خصوصی طور پر ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کیا گیا،تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے حصہ لیا ،سپنپ چیکنگ کے دوران 7 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں