16

لڑکی کو ورغلا کر وٹس ایپ کے ذریعے نکاح کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد،لڑکی کو ورغلا کر وٹس ایپ کے ذریعے نکاح کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم ارشد محمودکے خلاف تھانہ کورال میں 365 بی کے تحت مقدمہ درج ہے،ملزم نے لڑکی کے ساتھ وٹس ایپ کے ذریعے نکاح کیا تھا،ملزم لڑکی کو ورغلا کر ساتھ لے گیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں