Tuesday, May 28, 2024
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف کو وزیر اعظم بننے سے روکنے کی کوئی کوشش نہیں ہوئی،رانا ثناء اللہ

نواز شریف کو وزیر اعظم بننے سے روکنے کی کوئی کوشش نہیں ہوئی،رانا ثناء اللہ

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے سینیئر رہنما جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی کو ٹارگٹ کیا گیا اور نہ ہی نوازشریف کی چوتھی بار وزیراعظم بننے کے حوالے سے دو نمبری کی گئی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جاوید لطیف کی یہ بات درست نہیں کہ الیکشن میں کسی کو ٹارگٹ کیا گیا،

جاوید لطیف کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سینیٹرعرفان صدیقی کی نوازشریف کی چوتھی بار وزیراعظم نہ بننے کی خواہش والی بات بھی درست نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ دو نمبری نہیں ہو سکتی، جو سزائیں بانی پی ٹی آئی کو آخری ہفتے میں دی گئیں، اس سے انہیں فائدہ ہی ہوا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔