imran khan 13

وزیر اعظم کابڑا فیصلہ، پی ایم ڈی یو پورٹل پر2549اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم

اسلام آباد،شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم کابڑا فیصلہ،وزیر اعظم عمران خان نے2549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیدیا جس کے مطابق 83741 شکایات دوبارہ کھول کر مجاز افسران کوضروری کاروائی کیلئے تفویض کیا جائے گا،مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کو جزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا،43351 شکایات 773 وفاقی اداروں کو کھولی جا ئیں گی۔پی ایم ڈی یو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کی 40415 شکایات 2450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی جبکہ وفاقی سطح پر سب سے زیادہ شکایات آئیسکو3181 کی کھولی جائیں گی۔صوبائی سطح پر 1606پنجاب ہائی وے کی، خیبرپختونخواہ میں پی ڈی اے کی، 412 سندھ میں KWSP کی874 اوربلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130شکایات سر فہرست ہیں۔پی ایم ڈی یو کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں