Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم نے سینئر لیگی قیادت کا خصوصی اجلاس ملتوی کردیا

وزیراعظم نے سینئر لیگی قیادت کا خصوصی اجلاس ملتوی کردیا

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ن لیگ کی سینئر قیادت کا بلایا گیااجلاس انعقاد سے قبل ملتوی ہوگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا تاہم اجلاس کا انعقاد سے قبل ہی ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خاندانی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس نہیں ہوسکا اور ان سے صرف مصدق ملک اور احد چیمہ نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عمران خان کے نئے اعلان کے بعد پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر پارٹی کی سینیئر قیادت سے آئندہ کی حکمت عملی اور حکومتی آپشنز جن میں گورنر راج کا نفاذ بھی شامل تھا پر مشاورت کرنی تھی، تاہم ان کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس نہ ہوسکا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حتمی رائے کے لیے پہلے نواز شریف اور مریم نواز سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد پارٹی کے سینیئر رہنماوں کا اجلاس بلائیں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف سے مشاورت اور پارٹی رہنماوں سے اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پی ڈی ایم کو بھی ان میٹنگز میں ہونے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔