Thursday, April 25, 2024
ہومUncategorizedپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں، 343 رنزکے تعاقب میں پاکستان نے2 وکٹ پر 80 رنز بنالیے

پنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں، 343 رنزکے تعاقب میں پاکستان نے2 وکٹ پر 80 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور انگلینڈ کے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنا لیے ہیں۔

میچ کے آخری روز پاکستان کو جیت کے لیے 263 رن درکار ہیں اور 8 وکٹیں باقی ہیں، امام الحق 43 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق 6 اور کپتان بابر اعظم 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

جو روٹ کی پاکستان کیخلاف لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر بیٹنگ، ویڈیو وائرل

پی سی بی کے مطابق اظہر علی کو دائیں ہاتھ کی انگلی پر گیند لگی ہے، میڈیکل پینل اظہر علی کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے۔

اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 7 وکٹ 499 رنز سے آگے بڑھائی، آغا سلمان 53 رنزبناکرآؤٹ ہوئے زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 579 رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔

پہلی اننگزمیں 78 رنزکی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو سنچری میکر بین ڈکٹ کو صفر پرنسیم شاہ نے بولڈکیا، اولی پوپ بھی 15 رنزپر محمد علی کا شکار بنے، زیک کراؤلی کو50 رنزپر محمد علی نے میدان بدرکیا، پھرجوروٹ نے ہیری بروک کے ساتھ 96 رنزکی شراکت لگائی، مگر روٹ 73 رنزبناکر زاہد محمود کی گیند پر کیچ تھماگئے، کپتان بین اسٹوکس کوئی رن نہ بناسکے، ہیری بروک نے ول جیکس کے ساتھ مل کراسکور 248 رنز تک پہنچایا، ول جیکس 24 رنزپر آغاسلمان کا شکارہوئے۔

چائے کے وقفے سے قبل نسیم شاہ نے ہیری بروک کو 87 رنزبولڈکردیا، وقفے کے دوران انگلینڈ نے اننگز ڈکلیئرکرنے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز 7 وکٹ 264 رنزپرڈکلیئر کرکے ڈرا ہوتے میچ میں جان ڈال دی۔

پاکستان کو جیت کےلیے 343 رنز کا ہدف ملا، جواب میں چوتھے دن کے اختتام تک پاکستان نے میں دو وکٹ پر 80 رنزبنالیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔