Friday, December 8, 2023
ہومصحتپمز میں نئے ہیٹنگ اینڈ وینٹی لیشن پلانٹ کی تنصیب کام جاری ہے:ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا

پمز میں نئے ہیٹنگ اینڈ وینٹی لیشن پلانٹ کی تنصیب کام جاری ہے:ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا

اسلام آباد : ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا نے کہا کہ ہے ہسپتال میں نئے ہیٹنگ اینڈ وینٹی لیشن(ایچ وی اے سی) پلانٹ کی تنصیب کام جاری ہے،پلانٹ کی تنصیب کی مکمل زمہ داری پاک ڈبلیو ڈی کی ہے۔ای ڈی پمز ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر نے عہدے کا چارج لیا تو اس پر 20 فیصد کام ہوا تھا ،ای ڈی پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر نے اس حوالے سے پاک پی ڈبلیو ڈی سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے بعد منصوبہ پر کام کی رفتار کو تیز کیا گیاجو اب تقریبا مکمل ہونے کے قریب ہے۔۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے حوالے سے پمز ہسپتال کی انتظامیہ کا کوئی عملی کردار نہیں ہے،مزکورہ منصوبہ کو مکمل کرنے کیلئے وزیراعظم انسپکشن سیل نے بھی اس حوالے سے پاک پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے مزکورہ منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا،مزکورہ منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کردار صرف نگرانیکاہیہے۔