Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانپی آئی اے نے کویت کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کردیں

پی آئی اے نے کویت کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کردیں

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پاکستان سے کویت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کے باعث پاکستان کی قومی ایئرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی تاہم کویتی ایئرلائنز آزادانہ پاکستان کے لیے پروازیں آپریٹ کررہی تھیں۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے معاملہ پہلے سفارتی سطح پر اٹھایا گیا اور بعد ازاں اعلیٰ سطح پر حکام نے رابطے کیے۔ پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سے کر رہی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کویت آپریشن کی بحالی پر وزیر ہوابازی، سیکریٹری ایوی ایشن اور سول ایوی ایشن حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔