10

پی آئی اے ،یو این ویمن ایجنسی اور وقاقی محتسب برائے ہراسانی کے مابین معاہدہ طے

اسلام آباد، پی آئی اے اور پاکستان کیلئے بڑا اعزاز،قومی ایئرلاین، اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی اور وقاقی محتسب برائے ہراسانی کے مابین معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے بعد پی آئی اے خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کیلئے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ائیرلائن قرار،معاہدے کی رو سے پی آئی اے اپنے دفاتر، ائیرپورٹس اور جہاز میں ہراستگی کو روکنے کیلئے شعور اجاگر کرے گا، ان مقامات پر ہراستگی کو روکنے کیلئے وفاقی محتسب سے مل کر قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔
اتوار کو سی ای او پی آئی اے ارشد ملک، یو این وومن کی سربراہ شرمیلا رسول اور پاکستان میں وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق نے معاہدے پر دستخط کئے ،پی آئی اے اپنی پروازوں اور تمام دفاتر میں حراستگی کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کے پروگرام میں شامل ہوگا،پی آئی اے دنیا کی پہلی ایئر لائن ہوگی جس میں اقوام متحدہ کے پروگرام کو نافذ کرنے میں اقدامات شروع کردیئے ۔ اس موقع پر سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کا انتخاب پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے، بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اور حسن سلوک سے پیش آنا ہماری مذہبی اور قومی روایت ہے۔یو این وومن کی سربراہ شرمیلا رسول نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں آمد و رفت اور ٹرانسپورٹ کا نظام اہمیت کا حامل ہے، پاکستان جیسے ملک میں نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے،خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ اور ماحول فراہم کرنے سے ملک بہت زیادہ ترقی کرے گا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے پی آئی اے اور یو این ویمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب معاشرہ میں ہراسگی کو روکنے اور ہراساں کرنے والے کو منطقی انجام پہنچانے کیلئے سرگرم رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں