PIA 19

اسلام آبادسے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی

اسلام آباد ، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے برطانیہ جانے والے طیارے میں فنی خرابی، لیز پر لیے گئے طیارے کا انجن لیک ہو گیا، ٹیکنیکل ٹیم خرابی ٹھیک کرنے میں مصروف، انتظامیہ نے پروازکی روانگی میں 24گھنٹے تاخیر کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پرواز نمبر پی کے 9785 نے جمعہ کی صبح نو بجے روانہ ہونا تھا تاہم فنی خرابی کے باعث پرواز مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکی ۔ مسافروں کا طویل انتظار کے بعد صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ،مسافروں کے احتجاج کیلئے جمع ہونے پر پی آئے اے انتظامیہ نے پرواز 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دیدی۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ائیرپورٹ کے قریب رہنے والے مسافر گھر جاسکتے ہیں ،طیارہ ٹھیک ہوتے ہی آگاہ کردیا جائیگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کے انجن میں خرابی ہوئی، گراونڈ انجینئرز کام میں مصروف ہیں ، دور سے آنے والے مسافروں کو ہوٹلوں میں منتقل کیا جارہاہے ، مسافروں کو تمام سہولیات دیکر خیال رکھا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں