Monday, May 27, 2024
ہومدلچسپپی آئی اے کا ایک اور انوکھا کارنامہ، میت چھوڑ کر روانہ

پی آئی اے کا ایک اور انوکھا کارنامہ، میت چھوڑ کر روانہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، لواحقین کو تو منزل مقصود تک پہنچا دیا لیکن میت کو لے جانا ہی بھول گئے۔ جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے اسکردو کارگو کی جانے والی میت کو لے جائے بغیر پرواز اسکردو پہنچ گئی، کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے لواحقین میت نہ ملنے پر اسکردو ایئرپورٹ پر سراپا احتجاج ہوگئے۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مسافر کا 6 سالہ بیٹا وجاہت اسلام آباد میں فوت ہوگیا تھا، انہوں نے میت کو پی آئی اے کے کارگو کے ذریعے بک کرایا اور خود بھی اسی جہاز پر سوار ہوگئے۔
لواحقین تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے جہاز میں بیٹھ گئے مگر پی آئی اے کی انتظامیہ نے میت اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دی، اور لواحقین کو اپنی پرواز میں سکردو پہنچا دیا۔
میت نہ پہنچنے کا معلوم پڑنے پر لواحقین میں غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی، صدمہ برداشت نہ ہونے پر ان پر سکتہ طاری ہوگیا اور ماں باب بے ہوش ہوگئے۔
بعد ازاں لواحقین کے رشتہ دار اور دیگر لوگ ایئرپورٹ پہنچے اور سراپا احتجاج ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔