Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم کی پاکستان میں سیلاب ایک موسمیاتی قتل کے موضوع پر تصویری نمائش میں شرکت

وزیراعظم کی پاکستان میں سیلاب ایک موسمیاتی قتل کے موضوع پر تصویری نمائش میں شرکت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ”پاکستان میں سیلاب۔ ایک موسمیاتی قتل ” کے موضوع پر تصویری نمائش میں شرکت کی۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ نمائش اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی لابی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر لگائی گئی ہے جو نیویارک میں 19 سے 25 ستمبر تک ہورہا ہے۔

نمائش میں شرکت پر گلوبل کمیونیکیشن کی انڈرسیکرٹری جنرل ملیسافلیمنگ نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیراطلاعات ونشریات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔