Friday, March 29, 2024
ہومبریکنگ نیوزعوام کیلئے خوشخبری،پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

عوام کیلئے خوشخبری،پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے مہنگائی میں پسے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ،موٹرسائیکل استعمال کرنیوالوں کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امیر اور غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا فرق ہوگا۔ غریب لوگوں کے لیے پیٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گاڑیوں لے پیٹرول کی قیمت زیادہ دیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہناتھا کہ وہ شخص جس کے ہاتھ میں آئین دیا گیا تھا، جس کے ہاتھ میں ووٹ نہیں، مگر سلیکٹڈ زدہ دھاندلی کا کوئی کاغذ دیا گیا تھا کہ اس ملک کے غریب لوگوں کی حفاظت کرنا، وہ کہہ رہا ہے کہ ان سب کی ایسی کی تیسی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم صاحب سے درخواست کی کہ یہاں تو دو ملک ہیں، امیر کا الگ اور غریب کا الگ، جس پر انہوں نے کہا کہ غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جاو¿۔ ہماری پارٹی کے لیڈر نواز شریف صاحب نے بھی یہی کہا اور وزیراعظم نے بھی کہا کہ اگر دو ملک ہیں تو غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جاو۔