petrol price 16

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1.50 روپے کمی کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس )عوام کے لیے خوشخبری ہے، وفاقی حکومت نے عوام کور یلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں تین روپے پچاس پیسے کمی کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت دو روپے فی لٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم ان تجویز کے برعکس حکومت نے پٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کر دیا جسکے بعد پٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 115 روپے 03 پیسے فی لٹر مقررکر دی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 1روپے 50 پیسے فی لٹر کم کردیا گیا ، مٹی کاتیل 86 روپے 80 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو گا۔ دوسری طرف لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی کی گئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 77 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں