14

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،یکم ستمبر سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد، پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات موصول ہوگئی ہیں۔ جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں، سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتوں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔اس سے قبل 15 اگست کو جاری ہونے والی نوٹیفکیشن میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں