Thursday, April 25, 2024
ہومتازہ ترینجب زیادہ پارٹی آتا ہے تو زیادہ مہنگائی آتا ہے، سوشل میڈیا پر میمزکا طوفان

جب زیادہ پارٹی آتا ہے تو زیادہ مہنگائی آتا ہے، سوشل میڈیا پر میمزکا طوفان

حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول پرائس ہائک ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔
پیٹرول مہنگا ہونے پر کچھ لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا تو کچھ لوگ ٹویٹر پر دلچسپ میمز بنا کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرتے نظر آئے۔
آئیے دلچسپ میمز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔