Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانپشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک سے پابندی ہٹادی

پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک سے پابندی ہٹادی

پشاور،پشاور ہائی کورٹ نے ویڈیو ایپ ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا دی ہے، عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ فحش مواد روکنے کیلئے اقدامات کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پشاورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ جو ویڈیوز لوگ آپ لوڈ کرتے ہیں یہ ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے جس سے سب سے زیادہ نواجون متاثر ہورہے ہیں اس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ڈی اے کو مخاطب کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ جب تک ٹک ٹاک کے عہدہ دار غیر اخلاقی مواد روکنے کے لئے آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے۔