20

پیمرا میں تقرر و تبادلے ، سہیل آصف علی خان ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی تعینات ، ڈی جی ایچ آر کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں، جنرل مینجر ایچ آر علی رضا کوچیئرمین پیمرا کو رپورٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ، پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) میں تقرر و تبادلے ، سہیل آصف علی خان ڈی جی آپریشنز اینڈ براڈ کاسٹنگ میڈیا کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی تعینات ،تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل آصف علی خان کوڈی جی آپریشنز اینڈ براڈ کاسٹنگ میڈیا کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی تعینات کر دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں سہیل آصف سے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل مینجر آپریشنز محمد طاہر کو ڈائریکٹر جنرل آپریشنز و براڈ کاسٹنگ میڈیا کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ جنرل مینجر ایچ آر علی رضا کو چیئرمین پیمرا کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں