Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آبادپریڈ گراونڈ جلسہ، حکومت اور تحریک انصاف میں معاہدے کا امکان ، دستاویز سب نیوز پر

پریڈ گراونڈ جلسہ، حکومت اور تحریک انصاف میں معاہدے کا امکان ، دستاویز سب نیوز پر

عمران خان کا 2 جولائی کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں جلسے کا معاملہ ،تحریک انصاف نے جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی ،ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے ضابطہ اخلاق پر حلف نامہ لے لیا
پی ٹی آئی کی طرف سے مرکزی صدر اسلام آباد علی نواز اعوان نے حلف نامہ ڈی سی کو جمع کروایا ،ضابطہ اخلاق میں اسلام آباد ایکسپریس وے بند نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ،جلسے کے شرکا ریڈ زون میں داخل ہوں گے نہ ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں گے ، جلسے کے شرکا رات 12 بجے پریڈ گراونڈ خالی کر دیں گے ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسے کے منتظمین ذمہ دار ہوں گے ، ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی کے مابین جلد معاہدہ بھی طے پا جائے گا ۔