Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستان'پنڈورا پیپرز،700پاکستانی بے نقاب،شوکت ترین،فیصل واوڈا،مونس الہی کا نام شامل

‘پنڈورا پیپرز،700پاکستانی بے نقاب،شوکت ترین،فیصل واوڈا،مونس الہی کا نام شامل

اسلام آباد،پانامہ پیپرز کے بعد نئے مالیاتی سکینڈل پنڈورا پیپرزکی ہوشربا تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق 700 پاکستانی بے نقاب ،جن میں پاکستان سے شوکت ترین،مونس الہی،شرجیل میمن،عبدالعلیم خان،فیصل واوڈا،اسحاق ڈارکے بیٹے علی ڈار،شعیب شیخ،سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے نام شام ہیں جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی دنیا میں ہلچل مچانے والے پانامہ پیپرز کی طرز پر ایک اور عالمی سکینڈل پنڈورا پیپرز کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں،ان تفصیلات کیمطابق 700سے زائد پاکستانی بے نقاب ہوگئے ہیں جن میں وزیر خزانہ شوکت ترین ،مونس الہی ،علیم خان اور فیصل واوڈا قابل ذکر ہیں جبکہ دیگر میں خسرو بختیارکے بھائی عمر بختیارعارف نقوی کچھ کاروباری اور بینکاری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔ یوکرین ،کینیا، اور ایکواڈور کے حکمرانوں ،اردن کے بادشاہ عبداللہ اورقطر کے حکمرانوں کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ چیک ری پبلک اورلبنان کے وزرائے اعظم آف شورکمپنیوں کے مالک ،سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئرکے نام بھی آف شورکمپنی ،کچھ کاروباری شخصیات اور بینکاروں کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ گلوکارہ شکیرا، سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکرکے نام بھی آف شورکمپنی رجسٹرڈ ہے ، روس اور آذربائیجان کے صدور بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔یہ تفصیلات آئی سی آئی جے نے گیارہ اعشاریہ 9ملین دستاویزات شائع کرکے جاری کی ہیں۔ اس عالمی تحقیقات میں 117 ممالک کے 600 صحافیوں، 150میڈیا تنظیموں نے حصہ لیا۔آئی سی آئی جے کے مطابق پنڈورا پیپرز کے نام سے پروجیکٹ میں 117 ممالک کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات شامل ہیں۔ پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں پاکستان کے بھی دو صحافی شامل ہیں، پنڈورا پیپرز میں کئی پاکستانی شخصیات کی مالی تفصیلات بھی شامل ہیں۔