Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانپناہ کے زیر انتظام دل کے امراض پرسول سوسائٹی کیلئے آگاہی سیشن کاانعقاد

پناہ کے زیر انتظام دل کے امراض پرسول سوسائٹی کیلئے آگاہی سیشن کاانعقاد

اسلام آباد،پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پناہ)کے زیر انتظام سول سوسائٹی کے ہمراہ دل کے امراض اوراس کی وجہ بننے والے عوامل سے متعلق آگاہی سیشن کاانعقادکیاگیا،جس کی صدارت سابقہ سرجن جنرل پاکستان آرمی جنرل (ر)کمال اکبرنے کی،جب کہ میزبانی کے فرائض پناہ کے جنرل سیکریٹری ثنا اللہ گھمن نے سرانجام دیے
اس موقع پرپناہ کے سینئر ممبران، اساتذہ، طلبہ، ڈاکٹرز، وکلا، سول سوسائٹی،نیشن ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن تحسین فواد،نوید عباسی،این ڈی او کے ممبران،وہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،سیشن کے اختتام پر دل کے امراض اوران کی وجہ بننے والے عوامل کی نشاندہی کیلئے آگہی واک کابھی اہتمام کیا گیا، جس میں شرکا نے بینرز اورپلے کارڈ زاٹھارکھے تھے،جن پر”ہم دل کوبچانے نکلے ہیں،”آہمارے ساتھ چلو”،”پناہ کی آواز بنیں، تمباکو نوشی سے چھٹکارہ پائیں “،”تمباکونوشی دل کے امراض کومہلک ترکرتی ہے”،ودیگرنعرے درج تھے،اس موقع پر شرکا کاکہناتھاکہ دل کے امراض میں اضافہ خطرہ کی گھنٹی ہے،جن پرقابووقت کی اہم ضرورت ہے،لیکن یہ تبھی ممکن ہے،جب دل کے امراض کی وجہ بننے والے عوامل کی روک تھام کی جائے، علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے والی تنظیم SANOFIکے مطابق پاکستان میں کل اموات میں سے 30سے 40فیصد اموات دل کے امراض کی وجہ سے رونماہوتی ہیں،30سے 70سال کی عمر کے ہر 10میں سے 1فردکی موت دل کے امراض کی وجہ سے رونماہوتی ہے،یہ ایسے اعدادوشمار ہیں،جن کومدنظررکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے کی اشدضرورت ہے،تاکہ بیماریوں پرقابوپایاجاسکے،دل کے امراض کی ایک بڑی وجہ تمباکونوشی کااستعمال ہے،تمباکونوشی کے استعمال میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں اورخواتین میں بھی اضافہ ہواہے۔اس موقع پرپناہ کے جنرل سیکریٹری ثنا اللہ گھمن کاکہناتھاکہ تمباکونوشی پرقابوپانے کاموثرذریعہ ٹیکس کانفاذہے،جس سے سگریٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگا،جو بچوں اوربڑوں کی پہنچ سے دورہوگا،ریونیومیں اضافہ ہوگااورہیلتھ برڈن کم ہوگا۔واک کے شرکا نے حکومت سے اپیل کی کہ دل کے امراض کی وجہ بننے والی بنیادی عوامل کی روک تھام ہنگامی بنیادوں پرکی جائے،تاکہ ہمارے بچے اوربڑے اس مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔