Wednesday, April 24, 2024
ہومشوبزسجل علی اور بلال عباس فلم کھیل کھیل میںایک ساتھ نظر آئیں گے

سجل علی اور بلال عباس فلم کھیل کھیل میںایک ساتھ نظر آئیں گے

کراچی،پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی جلد اداکار بلال عباس کے ساتھ فلم کھیل کھیل میں نظر آئیں گی۔نئی فلم کے حوالے سے سجل علی اور بلال عباس دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اعلان کیا۔سجل نے فلم کھیل کھیل میں کے اسکرپٹ کے پہلے صفحے کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا بسم اللہ۔دوسری جانب بلال عباس نے فلم کے اسکرپٹ کے پہلے صفحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا پہلی بار پاکستان کے بہترین پروڈیوسر اور ہدایت کار کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔خیال رہے کہ سجل علی اور بلال عباس کی فلم کھیل کھیل میں کی پروڈیوسر فضا علی ہیں اور اس کی ہدایت نبیل قریشی دیں گے۔ اداکارہ سجل علی کے چاہنے والے انہیں جلد ہالی وڈ فلم واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھیں گے۔اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہے۔