Friday, March 29, 2024
ہومتازہ تریناروشی روٹیلا پاکستانی بالر نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑ دیں، سوشل میڈیا صارفین

اروشی روٹیلا پاکستانی بالر نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑ دیں، سوشل میڈیا صارفین

دبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کردی۔

ایڈٹ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گراؤنڈ میں ایک گانے پر نسیم شاہ کے ایک ری ایکشن پر اروشی روٹیلا دلفریب انداز میں مسکرارہی ہیں۔وڈیو شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور میمز کا کا ڈھیر لگ گیا ہے۔

معتدد پاکستانی صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہمارے بالر نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑ دیں، اس کی عمر بہت کم ہے۔انڈین صارفین بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اروشی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رشبھ پنت کیلئے نہیں بلکہ نسیم شاہ کیلئے موجود تھیں۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دبئی کے اسٹیڈیم میں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی موجود تھیں ۔ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اور کرکٹر رشبھ پنت کے افیئر سے جڑی خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں۔