Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانکراچی میں پرتشدد مظاہرے: پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی کیخلاف مقدمات

کراچی میں پرتشدد مظاہرے: پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی کیخلاف مقدمات

کراچی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، شاہنواز جدو، پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر مسرور سیال سمیت 500 کارکنوں کیخلاف پرتشدد مظاہروں کے الزام میں مقدمات درج کرلئے۔پی ٹی آئی کراچی کی قیادت اور کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف شہر کی سڑکوں پر احتجاج کیا تھا۔ پی ٹی آئی ورکرز نے گزشتہ روز شہر کے 15 مقامات پر مظاہرے کئے اور ٹریفک جام کردیا تھا۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی رہنماں دولت خان، عمر خان اور دیگر 150 افراد پر سچل پولیس اسٹیشن میں ریاست کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 285/23 درج کیا گیا جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 147، 149، 427 اور 341 شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق حلیم عادل شیخ اور دیگر 150 افراد نے الآصف اسکوائر پر ٹریفک بلاک کیا، پولیس پر پتھرا کیا، پولیس کی وین پر حملہ اور عوامی گاڑیوں اور پبلک پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچا۔

نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 85/2023 زیر دفعات 353، 186، 147، 148، 149، 427 اور 337 اے کے تحت ریاست کی مدعیت میں درج کی گئی۔ جس میں 13 پی ٹی آئی ورکرز کو پبلک اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں نے 200 سے 250 افراد کے ہمراہ ٹریفک بلاک کیا، جب پولیس ان سے مذاکرات کیلئے پہنچی تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔شاہ لطیف ٹان پولیس نے پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر مسرور سیال، سعید افغانی، قلندر محسود، قاضی ظفر، نعمت سواتی، احسان خٹک، طاس خان اور غلام مصطفی سمیت دیگر افراد کیخلاف قائد آباد کے مقام پر نیشنل ہائی وے بلاک کرنے پر مقدمہ نمبر 298/23 درج کیا ہے، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 147، 148، 149، 353، 324، 341، 341، 427 اور 337 اے (ون) شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور سڑک کھلوانے کیلئے پہنچنے والی پولیس پارٹی پر براہ راست فائرنگ کی اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، واقعے میں دو سپاہی مجاہد حسین اور نذیر علی زخمی ہوئے۔ ڈاکس پولیس نے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدو، طارق جدون سمیت 90 دیگر افراد کیخلاف کیماڑی میں سڑک بلاک کرنے، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔