Thursday, June 20, 2024
ہومکھیلپی ایس ایل6 :اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

پی ایس ایل6 :اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

کراچی،پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے، میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق تین میں سے دو میچز جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اور اب تک کوئی فتح حاصل نہ کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آمنا سامنا ہوگا، پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے میچ جیتنا ہوگا۔پی ایس ایل کے اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی فتح کا انتظار ہے۔ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں گلیڈی ایٹرز کی واضح برتری ہے، گیارہ مقابلوں میں سے کوئٹہ کو سات جبکہ اسلام آباد کو چار فتوحات ملیں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم کا پہلا نمبر ہے، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ دو کامیابیوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ملتان پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔