Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانہلالِ احمر کے زیر اہتمام قومی و عالمی ڈونرز کانفرنس 8 نومبر کو ہوگی

ہلالِ احمر کے زیر اہتمام قومی و عالمی ڈونرز کانفرنس 8 نومبر کو ہوگی

اسلام آباد(آئی پی ایس) ہلالِ احمر پاکستان کے زیر ِ اہتمام قومی، عالمی ڈونرز کانفرنس 8 نومبر 2022ء کو منعقد ہوگی۔ پاکستان حالیہ سیلاب کی صورت تاریخ کی بدترین تباہی سے دو چار ہوا ہے۔

لاکھوں متاثرہ گھرانوں کی آبادکاری، انفراسٹرکچر کی بحالی، تعمیر ِ نو کا چیلنج درپیش ہے۔ بحالی و تعمیر ِ نو کے مرحلہ میں قومی، عالمی ڈونرز سے مالی اعانت درکارہے۔ کانفرنس کے دوران نہ صرف عالمی برادری بلکہ ملکی سطح کے امدادی اداروں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی جائے گی تاکہ تاریخی تباہی کو پائیدار بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ نئے سرے تعمیرکیا جائے۔

اپنی نوعیت کی پہلی قومی و عالمی ڈونرز کانفرنس اِس یقین کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے کہ عالمی برادری اور قومی سطح کے امدادی اداروں سے بحالی، آبادکاری اور تعمیر ِ نو کیلئے مالی مدد و تعمیراتی سامان کی فراہمی کے عزم کی تجدید کرائی جائے۔ واضح رہے کہ سفارتی تنظیموں، کثیرالجہتی ایجنسیوں، حکومتی اور کارپوریٹ اداروں کو ایک روزہ کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے۔