Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آبادپاکستان میڈیکل ہائوسنگ سوسائٹی کا این او سی کے بغیر غیر قانونی تعمیرات کئے جانے کا انکشاف ،ڈائریکٹر سیکیورٹی سی ڈی اے نے ریکارڈقبضے میں لے لیا، تحقیقات شروع

پاکستان میڈیکل ہائوسنگ سوسائٹی کا این او سی کے بغیر غیر قانونی تعمیرات کئے جانے کا انکشاف ،ڈائریکٹر سیکیورٹی سی ڈی اے نے ریکارڈقبضے میں لے لیا، تحقیقات شروع

اسلام آباد ،شہر اقتدار کے پوش سیکٹر ای الیون ٹو میں پاکستان میڈیکل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی طرف سے این او سی کے بغیر غیر قانونی تعمیرات کئے جانے کا انکشاف ،سی ڈی اے کے سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے پاکستان میڈیکل ہائوسنگ سوسائٹی کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا، غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ہائوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈسی ڈی اے کے سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے قبضے میں لے لیاہے ۔ ذرائع کے مطابق بغیر کسی اجازت کے کسی قسم کی این او سی کے اس سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی گئیں ،انکے نقشہ جات اور بائی لاز کی منظوری بھی نہیں لی گئی ،این او سی کی شرائط پوری نہ کرنے کی وجہ سے سی ڈی اے کی طرف سے کبھی ڈویلپمنٹ اور این او سی جاری نہیں کیا گیا،متعلقہ سوسائٹی کا کیسز اس وقت کے چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر پلاننگ سے اپروول کے بعد پراسس کیا گیا تاہم غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے متعلقہ شعبوں نے بروقت اقدام نہ کیا جس کے باعث متعلقہ سوسائٹی نے تعمیرات کیں۔اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر سوسائٹی کا ریکارڈ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے قبضے میں لیا گیا ہے ،اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔