Thursday, March 28, 2024
ہومتازہ ترینجلسہ دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،پمزایمپلائز شاہین گروپ

جلسہ دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،پمزایمپلائز شاہین گروپ

پمز نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن شاہین گروپ کے صدرملک طاہر اعوان نے کہاہے کہ جلسہ دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،جب تک پمز ملازمین متحد ہیں،آپس میں یک جان ہیں،بڑی سے بڑی مشکل بھی حل کر لیں گے،آپ کے اتفاق واتحاد کی وجہ سے ہم نے پمز کو یونیورسٹی کے درجے سے آزاد کروایامگرچند منافقوں نے پھر اس ادارے پر ایم ٹی آئی نافذ کرادیا،الیکشن جیتنے کے بعد ہم انشاء اللہ پھر سے متحد ہو کر ایم ٹی آئی جسیے قانون کے خلاف آواز بلند کریں گے،پمز میں نان گزئیٹیڈ ویلفیئرایسوسی ایشن پمز کے الیکشن 26مئی کو ہونے پمز چلڈرن اوپی ڈی میں شاہین گروپ کے ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سید منظر عباس،چوہدری قمر گجر،چوہدری وسیم گجر،چوہدری عثمان،تنویر نوشاہی،چوہدری انس پیرامیڈیکس لیاقت اوگاہی،نرسنگ قائد ،ملک طارق سیالوی،رائو صداقت،ساجد آرائیں،ثاقب قریشی،نذیر قریشی،سید سفیر شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔