Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانپاکستان کی ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کی سخت مذمت

پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کی سخت مذمت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن کی بیحرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک میں قرآن کی بیحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسلام مخالف متعصب کی طرف سے کیا گیا جس نے چند روز قبل سوئیڈن میں یہی کیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس گھنانے اقدام کا دوبارہ وقوعہ افسوسناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں پر واضح ہورہا ہے کہ آزادی اظہار کو مذہبی نفرت اور تشدد کے اشتعال کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔