Saturday, April 20, 2024
ہومکھیل2کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق: پاک نیوزی لینڈ میچ منسوخ

2کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق: پاک نیوزی لینڈ میچ منسوخ

راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ شروع ہونے سے پہلے ہی کورونا کے باعث منسوخ ہو گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 2کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسٹیڈیم بھی نہیں گئیں، کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے جس کے باعث میچ منسوخ کیا گیا۔ کرکٹ ٹیم کے ساتھ موجود اسٹاف کو بھی اپنے کمروں میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔پی سی بی کی طرف سے ابھی تک میچ منسوخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا تاہم مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں میں کووڈ کیس سامنے آنے کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں جانے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 18 سال بعد پاکستان کے میدان میں آمنے سامنے آ رہی تھیں، دو بجے ٹاس جبکہ اڑھائی بجے میچ شروع ہونا تھا۔